4 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ سینڈی طوفان سے متاثرہ امریکیوں کی مشکلات کو برطرف کرنے کے بجائے شام میں نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا کہ امریکہ سینڈی طوفان سے متاثرہ امریکیوں کی مشکلات کو برطرف کرنے کے بجائے شام میں نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی عوام امریکی حکومت کی عالمی سطح پرغلطیوں کا تاوان ادا کررہے ہیں اور امریکی حکومت اپنے عوام کی مشکلات حل کرنے کے بجائے دوسرے ممالک کے عوام کے لئے بھی مشکلات پیدا کررہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور القاعدہ کے اعلی رہنماؤں کے پس پردہ گہرے روابط ہیں اور وہ ملک جو القاعدہ کی سرگرمیوں کا اصلی مرکز و محور ہے امریکہ اس کے ساتھ ملکر شام میں ایک نیا بحران پیدا کرنے کی تلاش میں ہیں۔

سید حسن فیروز آبادی نے قطری حکام کی بھی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے فریب میں آکر اپنے ملکی مفادات کو خطرے میں نہ ڈالیں، انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اسلامی ممالک سے امریکی شر کو دور کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور اس سلسلے میں امریکہ کو مدد اور تعاون بہم پہنچانے سے پرہیز کریں۔ 

انھوں نے کہا کہ عرب عوام اور دانشور آج بیدار ہیں اور وہ عرب حکام کی امریکہ نواز سرگرمیوں کو زیر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
.....
/169